چندولی،16؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے چندولی اور وارانسی ضلع کی سرحد پرایک پروگرام میں شرکت کرنے جا رہے یاتریوں میں کل مچی بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 25ہو گئی ہے۔چندولی کے ضلع مجسٹریٹ کمار پرشانت نے آج نامہ نگاروں سے کہاکہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25ہو گئی ہے۔جب زخمیوں کی تعداد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ جلد ہی زخمیوں کی صحیح تعداد بتا دی جائے گی۔پرشانت نے بتایا کہ جے گرودیو کی یاد میں منعقد دو روزہ کیمپ کا آج دوسرا دن ہے۔تقریباََ 50فیصد عقیدت مند یہاں سے جا چکے ہیں۔باقی کے آج رات تک واپس لوٹ جانے کی امیدہے۔انہوں نے بتایا کہ پوری احتیاط برتی جا رہی ہے۔کافی تعداد میں فورس تعینات کیا گیا ہے۔صورتحال اب کنٹرول میں ہے۔واقعہ کے بعد اترپردیش حکومت نے کل رات دو پولیس افسران سمیت پانچ پولیس افسران کو معطل کر دیا۔پولیس حکام کی معطلی کی معلومات وزیراعلیٰ کے دفتر گروپ ٹوئٹراکاؤنٹ پر دی گئی ہے۔پولیس افسردلجیت چودھری نے یہاں بتایا تھا کہ چندولی ضلع میں گنگا کے کنارے ڈومری گاؤں میں منعقد دو روزہ بیداری کیمپ میں آئے بڑی تعداد میں وارانسی واقع پیلا کوٹھی سے ہوتے ہوئے ڈومری گاؤں جا رہے تھے۔راستے میں وارانسی ضلع کے رام نگر تھانہ علاقہ واقع راج گھاٹ پل پر گرمی اورگھٹن کی وجہ سے ایک شخص کی موت کے بعداچانک بھگدڑ مچ گئی۔